حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم رضا راشد یزدی نے مشہد مقدس میں حرم امام رضا علیہ السلام میں منعقدہ ایک تبلیغی مذہبی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ماہ مبارک رجب کی آمد کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے اس مہینے کو رحمت و مغفرت الہی کا مہینہ قرار دیا۔
انہوں نے سورہ توبہ کی آیت نمبر 119 «اتَّقُوا اللَّهَ وَ کونُوا مَعَ الصَّادِقِینَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: صادقین وہ افراد ہیں کہ جو سچ بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کردار ان کے گفتار کے مطابق ہوتا ہے۔
دینی علوم کے استاد نے کہا: قرآن کریم ہمیشہ ہمیں سچائی اور امانتداری کی دعوت دیتا ہے۔
احادیث معصومین(علیہم السلام) میں آیا ہے کہ جو سچ نہیں بولتا اور امانت دار نہیں ہے وہ اہل عبادت اور نماز خوان ہی کیوں نہ ہو پھر بھی منافق ہے۔
انہوں نے مزید کہا: صادق ترین انسان اہل بیت (علیہم السلام) ہیں اور صرف ائمہ اہل بیت (علیہم السلام)ہی ہیں جو اولیاء خدا ہیں۔ وہی ہمیں صراط مستقیم کی طرف ہدایت کر سکتے ہیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین راشدی نے کہا: جب ہم حق کے راستہ پر حرکت کریں گے تو یقیناً منزل مقصود تک پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا: ہمیں کسی صورت میں ولایت اہل بیت(علیہم السلام) سے خارج نہیں ہونا چاہیے ورنہ ہم منزل مقصود کو گم کر دیں گے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب نے مزید کہا: اگر عمل صالح اور عبادات کی کثرت ولایت اہل بیت(علیہم السلام) کو قبول کرنے کے بغیر ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور نہ ہی بارگاہ حق میں مورد قبول ہے۔